News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ

فیصل آباد (27 مئی 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے حکم دیاہے کہ ایف ڈی اے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ شاندار ترقیاتی روایات کا حامل ہوناچاہئے جو ادارہ کے مالی استحکام ، شہری ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا آئینہ ہو۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند بجٹ تجاویز کی تیاریوں کا مسلسل  جائزہ لے رہے ہیں جنہوں نے ڈائریکٹرز کانفرنس کی صدارت کی جس میں ادارہ کے گزشتہ مالی سال کے بجٹ اہداف اور آئندہ بجٹ کی تجاویز زیر بحث آئیں۔  کانفرنس میں چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسماء محسن، سہیل مقصود پنوں، عاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس حمیرا اشرف ، فیصل طارق بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی افضال انصاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور ودیگر افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بجٹ کے حوالے سے شعبہ جاتی اہداف اور انکی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا اور کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہرممکن حدتک اخراجات میں کمی لانے ک اقدامات تجویز کئے جائیں جبکہ ریونیو میں اضافہ کے لئے جامع اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو ریکوری کے حوالے سے طے شدہ اہداف کو پورا کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں جن کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریونیو کے اہداف مقرر کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف جرمانوں، کمرشلائزیشن فیسوں ، پراپرٹی ٹرانسفر میں مجوزہ ریونیو، بلڈنگ پلان و ہائوسنگ سکیموں کی منظوری اور مختلف این اوسی سے حاصل ہونے والے ریونیو کے اعداد وشمار کا بھی جائزہ لیاگیا اور ہدایت کی کہ نادھندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے خصوصی مہم کو کامیاب بنائیں۔ اجلاس کے دوران چیف انجینئر مہرایوب نے جاری ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد، فنڈز کے استعمال اور آئندہ مالی سال کے لئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور ان کے تخمبنہ جات سے آگاہ کیا جبکہ  شعبہ ٹائون پلاننگ، اسٹیٹ مینجمنٹ، آئی ٹی کے ڈائریکٹرز نے شعبہ جاتی مالیات کے اہداف ، تازہ ترین وصولیوں اور آئندہ سال کے لئے مجوزہ ریونیو ٹارگٹس کی تفصیلات کے بارے میں بتایا۔

Explore Us