News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ

فیصل آباد (14 جولائی 2025) ایف ڈی اے انتظامیہ نے قانون کی عملدرآری کویقینی بنانے کے لئے ''انفورسمنٹ سیل'' قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں و کمرشل مارکیٹس میں بلڈنگ بائی لاز، لینڈ ڈویژن رولز و دیگر قوانین پر عملدرآمد کے علاوہ مختلف بقایاجات کی وصولی کے لئے جامع مانیٹرنگ کاموثر نظام رائج ہوسکے۔ اس امر کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس کے دوران شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹرز جنیدحسن منج، اسماء محسن، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شبیر ساجد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، فیصل طارق بٹ اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سیل ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں کام کرے گا جس میں دو اسٹیٹ آفیسر، دو اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر اور بلڈنگز و انفورسمنٹ انسپکٹرز خدمات انجام دینگے اس سلسلے میں موجودہ آسامیوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت واجبات کی وصولی کے لئے مختلف شعبوں کے لئے مقررہ ٹارگٹ کے حصول کی کڑی مانیٹرنگ کی جائیگی اور غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشلائزیشن اور لینڈ سب ڈویژن کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں چیک کرنے مدد ملیگی۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا کہ انفورسمنٹ سیل کے قیام کا منصوبہ رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل ہے تاکہ ضرورت طلب آسامیوں یا موجودہ آسامیوں میں ردوبدل کرنے کی منظوری کے معاملات باقاعدہ طے ہو سکیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ وہ ادارہ کے مالی استحکام اور سروسز ڈیلیوری میں مزید بہتری لانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اس سلسلے میں ریونیو ریکوری پر خصوصی توجہ مرکوز ہونی چاہیئے جبکہ مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار اور دفتری امور کو شفاف رکھاجائے۔

Explore Us