News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ڈیجٹیٹائزیشن سسٹم کی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (17 جولائی 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ریکارڈ کی ڈیجٹائزیشن کے بقایا کام کو بلاتاخیر مکمل کرنے کا حکم دیاہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی خلا یا کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ ریکارڈ ڈیجٹائزیشن کے بقایا کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان رامے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ہاریزن قسیم علوی و دیگر افسران موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ایف ڈی اے سٹی کی جائیدادوں کی ڈیجٹائزیشن کے عمل کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹ مینجمنٹ سے متعلق بقایا ریکارڈ کی ڈیجٹائزیشن میں حائل تمام رکاوٹوں کو فی الفور دور کریں تاکہ سروس ڈیلیوری میں جدید اصلاحات پر کماحقہ عملدرآمد کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی ڈیجٹائزیشن کی بدولت ای چالان سسٹم سمیت اونرشپ سرٹیفکیٹ کے رئیل ٹائم اجراء ودیگر سروسز کوجدت سے ہمکنار کیا گیا ہے جس سے تیز رفتار ریلیف کی فراہمی اور دفتری امور میں مزید شفافیت کے اہم مقاصد حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم، آن لائن ریکوری، لیگل سیکشن ، ٹائون پلاننگ کے ریکارڈ کی ڈیجٹائزیشن اور بائیو میٹرک سسٹم کو نادرا سے منسلک کرنے کے اقدامات کی جانچ پڑتال کی اور کہا کہ جدید اصلاحات پر عملدرآمد کے اقدامات میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ (پلس) کے تحت جاری منصوبے کی تکمیل میں بھرپور معاونت کریں اور ضرورت طلب ریکارڈ کی فراہمی میں غفلت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ڈیجٹائزیشن کے حوالے سے اپنے شعبوں کے ریکارڈ کی مکمل انسپکشن پر گہری نظر رکھیں تاکہ کوئی فائل یا دستاویز اس سسٹم سے باہر نہ رہے۔

Explore Us