News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ

فیصل آباد (4 ستمبر 2025) ایف ڈی اے کے ون ونڈو کاؤنٹر سے گزشتہ اٹھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1798 درخواست گزاروں کو محکمانہ سروسز کے بارے میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ 88 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیر کارروائی ہیں.  یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد اصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر  ائی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر کچی ابادی افضال انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ائی ٹی عبداللہ نور و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یکم جنوری 2025 سے اب تک شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے متعلقہ 1049 درخواستوں پر محکمانہ کارروائی مکمل کر کے ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ ٹاؤن پلاننگ ون  کے امور کے بارے میں 546 درخواستیں نمٹائی گئیں اور ٹاؤن پلاننگ ٹو کے دائرہ اختیار میں آنے والی 149 درخواستیں اور کچی آبادیوں کے معاملات کے  بارے میں 54 درخواستوں پر محکمانہ سروسز فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ون ونڈو کاؤنٹر پر موصول ہونے والی درخواستوں میں رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلان کی منظوری، پراپرٹی کی ٹرانسفر، اونرشپ سرٹیفکیٹ و ٹاؤن پلاننگ رپورٹس اور تکنیکی سرٹیفکیٹ کے اجراء، کچی ابادیوں کے امور اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں کو ٹائم لائن کے مطابق ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس سلسلے میں آن لائن شعبہ جاتی رپورٹس سمیت دیگر جدید اصلاحات پر کماحقہ عملدرآمد ہونا چاہیئے تاکہ تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے مشن کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔ انہوں نے کہا  کسی درخواست کے ساتھ  ضروری دستاویز کی کمی یا قانونی سقم پایا جائے  تو درخواست گزار کو فوری مطلع کر دیا جائے تاکہ ادارہ کے ذمہ کوئی تاخیر کی شکایت سامنے نہ ائے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو کاؤنٹر پر موصول ہونے والی درخواستوں پر شعبہ جاتی کاروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے اور کوئی درخواست/ فائل غیر ضروری اور بلا جواز زیر التوا نہ رہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں کے انچارج افسران سے کہا کہ وہ اپنے ماتحت سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں اور  لوگوں کے کاموں سے متعلق درخواستوں پر شعبہ جاتی پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات، قبضہ مافیا، غیر قانونی کمرشلائزیشن و تعمیرات اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف شکایات کا  فوری نوٹس لیں اس سلسلے میں درخواست گزاروں کی احسن داد رسی کے لئے ان کے اطمینان کے مطابق محکمانہ کارروائی ہونی چاہیئے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ائی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ نے ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی اور تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے لئے شروع کی گئی جدید اصلاحات پر عمل درامد کی تفصیلات سے اگاہ کیا۔

Explore Us