پراپرٹی پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد (17 ستمبر 2025) ایف ڈی اے کی ملیکتی جائیدادوں کو رواں مالی سال میں نیلام عام کے ذریعے فروخت کے لئے ریزرو قیمتیں نئے سرے مقرر کی گئی ہیں جن میں زیادہ تر جائیدادوں کی قیمتیں ڈی سی ریٹ کے مطابق رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بعض جائیدادوں کی قیمتوں میں مارکیٹ رحجان کے مطابق معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پراپرٹی پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمرعادل، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین ، ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، محکمہ ایکسائز ودیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف علاقوں میں واقع ایف ڈی اے کی ملیکتی ہرجائیدادوں/ اراضی کے محل وقوع اور ان کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کا جائزہ لیا گیا اور جن میں مختلف پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں اور ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں ملت ٹائون ، مدینہ ٹائون اور احمد نگر میں واقع مختلف رقبہ جات کی مجموعی طور پر 139 پبلک یوٹیلٹی سائٹس کی فی مرلہ موجودہ قیمتیں زیر بحث آئیں اور ان کی فی مرلہ قیمتوں میں مارکیٹ ویلیو کے مطابق معمولی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب رہائشی وکمرشل پلاٹس اور پبلک یوٹیلٹیی سائٹس کی اراضی کی قیمتیں ڈی سی ریٹ کے مطابق مقرر کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رواں مالی سال میں ایف ڈی اے کی ملیکتی جائیدادوں کے نیلام عام کے لئے طے شدہ اصولوں و شرائط کے مطابق ریزرو پرائس کا تعین اہمیت کاحامل ہے جس کے مطابق ضروری اقدامات کو آگے بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے ایف ڈی اے کے متعلقہ افسران سے کہا کہ جائیدادوں/اراضی کی نئی طے شدہ قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔