واجبات کی ریکوری کی پیش رفت کا جائزہ
فیصل آباد( 26 اکتوبر 2023)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے سٹی کے نادھندہ الاٹیز سے بقایاجات کی وصولی کے لئے حتمی نوٹسز جاری کئے جائیں اور عدم ادائیگی کی صورت میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران جاری کی جس میں ایف ڈی اے سٹی کے الاٹیز کے ذمہ بقایا جات سمیت دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔