News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ کے لئے انٹرویو

فیصل آباد (29 فروری 2024)

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ کے لئے درخواست گزاروں کے انٹرویو شروع ہوگئے ہیں اور ابتدائی طور پر متعدد درخواست گزاروں کے انٹرویو کئے گئے۔کمشنر فیصل آباد/چیئرپرسن  سلوت سعید کی زیرصدارت مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ممبرشپ کے خواہشمند افراد کے انٹرویو کرکے ضروری فیصلے کئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ڈویژنل سپوراتس آفیسر طارق نذیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی، ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ ودیگر افسران شریک تھے۔کمشنر/چیئرپرسن نے کہا کہ ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو عمدہ نظم ونسق کے ساتھ کامیابی سے چلانے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کے لئے شائقین کی بڑی تعداد میں دلچسپی قابل ستائش ہے انہیں ان ڈور گیمز کی معیاری سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے.

Explore Us