News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ کے لئے انٹرویو

فیصل آباد (03 مارچ 2024ء)

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ کے لئے اگلے مرحلہ میں درخواست گزاروں کے انٹرویو ہوئے۔کمشنر فیصل آباد/چیئرپرسن مینجمنٹ کمیٹی سلوت سعید کی زیرصدارت مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ممبرشپ کے خواہشمند افراد کے انٹرویو لئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی ودیگر افسران شریک تھے۔کمشنر نے بڑی تعداد میں درخواست گزاروں کی دلچسپی کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کا معیار اور سروسز کسی بھی معروف کلب سے کم نہیں ہونگی۔

Explore Us