News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

پنجاب کلچر ڈے

فیصل آباد (14 مارچ 2024ء)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایف ڈی اے میں پنجاب کلچر ڈے منایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ اور دیگر افسران و سٹاف نے پنجاب کی روایتی و ثقافتی پگڑی پہن کر دفتری امور انجام دیئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کلچر ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ثقافت سے جڑی ہوئی قومیں منظم انداز میں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اس سلسلے میں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ اور یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیارو محبت،امن و آشتی اور باہمی عزت واحترام پنجابی ثقافت کی نمایاں پہچان ہیں جسے فروغ دے کر اخوت و یگانگت کے حوالے سے معاشرتی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے پنجاب کلچر ڈے کے ذریعے شاندار پنجابی روایات و ثقافت کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کو پنجابی تہذیب وثقافت کے مختلف پہلوؤں سے آشنا کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے گرانقدر اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Explore Us