News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

فیصل آباد (13 مئی 2024)

ایف ڈی اے کے دائرہ اختیار کے ایریا میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے اس ضمن میں فیلڈ سٹاف کو متحرک رکھیں اورغیر منظورشدہ رہائشی سکیموں کے قیام کی ہر کوشش کو ناکام بنادیاجائے ۔ یہ احکامات ایک اجلاس کے دوران جاری کئے گئے جوڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہرایوب ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ احمد ابراہیم، اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا ودیگر متعلقہ افسران کے علاوہ بلڈنگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ منظم ٹاؤن پلاننگ کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور ہائوسنگ سکیموں کے قیام کے ا مور کو قانونی دائرہ میں لانے کیلئے محکمانہ اقدامات میں کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ  کسی بھی غیرقانونی ہائوسنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے تاکہ قانون شکنی کوشروع سے ہی فی الفور روکا جاسکے اور ایسی ہائوسنگ سکیموں کی اشتہاری مہم کا بھی بلاتاخیر نوٹس لیکر نتیجہ خیز اقدامات کریں.

Explore Us