چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد
فیصل آباد (14 مئی 2024)
حکومت پنجاب کی ہدایات پر جدید اصطلاحات کے تحت ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس سلسلے میں اعلیٰ نظم و نسق کو یقینی بنانے ہوئے عوامی بہبود کے اقدامات اور ترقیاتی امور کی کامیابی پر خصوصی توجہ مرکوز ہونی چاہیے تاکہ موجودہ حکومت کے عوامی خدمت کے مشن کی احسن انداز میں تکمیل ہو سکے۔ یہ احکامات ایک اجلاس کے دوران جاری کئے گئے جو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلاور خاں چدھڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.