News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیر قانونی کمرشلائزیش کے خلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد (17 مئی 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں رہائشی گھروں کو بلا منظوری کاروباری عمارات میں تبدیل کرنے پر تین پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ وہ مروجہ واجبات ادا کر کے کمرشلائزیشن کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر ان کی عمارتوں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا اور مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں.

Explore Us