News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (15 جون 2024)

حکومت پنجاب کی خصوصی منظوری سے ایف ڈی اے کی زیر نگرانی زیر تعمیر عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے میگا پراجیکٹ کو تعمیراتی لحاظ سےحتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ اس منصوبے کے جلد افتتاح کے بعد شہریوں کے استفادے کیلئے کھولا جاسکے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری منصوبے کی تکمیلی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے سائٹ پر پہنچ گئے اور فلائی اوور کی سٹرک کی کارپٹ تعمیر کے عمل کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب گجر ، سینئر ریذیڈنٹ انجینئر نیپاک امجد سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر اقبال اوردیگر افسران کے علاوہ تعمیراتی کمپنی کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے فلائی اوور کی سٹرک اور سروس روڈ کی کارپٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ ان سٹرکوں کی خوبصورت اور پائیدار تعمیر یقینی بنائیں اس سلسلے میں تمام میٹریل اور تعمیراتی مواد کے طے شدہ فارمولے کے مطابق استعمال میں کوئی کمی یا کوتاہی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ کارپٹنگ کی مضبوطی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا.

Explore Us