News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

یف ڈی اے سٹی ڈویلپمنٹ چارجز /ایڈیشنل ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے کیلئے مزید مہلت

فیصل آباد (27 جون 2024)
ایف ڈی ا ے سٹی کے الاٹیز کی سہولت کیلئے ڈویلپمنٹ چارجز اور ایڈیشنل ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی کیلئے 31 دسمبر2024ء تک مزید مہلت دے دی گئی ہے لہٰذا نادھندگان کوچاہئے کہ وہ بقایا جات کی ادائیگی کی مدت میں توسیع سے فائدہ اٹھا کر اپنے ذمہ واجبات بلا تاخیر جمع کروائیں تاکہ وہ پلاٹ کی منسوخی کے فیصلے سے بچ سکیں۔ واجبات کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کا یہ فیصلہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیاگیا جوکمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے سٹی کے الاٹیز کی مشکلات ومشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس میں بقایاجات کی ادائیگی نے 31دسمبر 2024 تک توسیع کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں رکھا تھا جس کا جائزہ لیتے ہوئے الاٹیز کی سہولت کیلئے ڈویلپمنٹ چارجز /ایڈیشنل ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے میں مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

Explore Us