News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد (27 جولائی 2024)

ایف ڈی اے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تین روزہ سپورٹس گالا یکم سے تین اگست تک ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس سرگودھا روڈ میں منعقد ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک میٹنگ کے دوران بتائی جس میں سپورٹس گالا کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلاور خاں چدھڑ راجپوت، چیف انجینئر مہرایوب ، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ ، مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال ودیگر اجلاس میں موجود تھے ۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ سپورٹس گالا میں ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے مرد وخواتین ممبرز کے علاوہ شہر میں مختلف نجی کلب کے کھلاڑی شرکت کرینگے جن کو دعوت دےکر مرد وخواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ سپورٹس گالا میں لان ٹینس، باسکٹ بال، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، سکوائش اور سنوکر کی کھیلوں کے مقابلے ہونگے جبکہ جمینزیم کے چند ایونٹس کو بھی ان مقابلوں کا حصہ بنایا جائیگا۔ میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے مطابق سپورٹس گالا کے دوران کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد شام چار بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا.

Explore Us