غیر قانونی توسیع اور تجاوزات کے خلاف کارروائی
فیصل آباد (30 جولائی 2024)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہائوسنگ سکیم میں غیر قانونی توسیع کرنے پر بعض تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ گلستان کالونی کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کا صفایا کرکے راستوں کو کلیئر کر دیا۔قصور وار دکانداروں کا سامان قبضہ میں لیکر ان کیخلاف چالان جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھیج دئیے گئے.