News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا کا افتتاح

فیصل آباد (یکم اگست 2024)

ایف ڈی اے کے زیر اہتمام تین روزہ جشن آزادی سپورٹس گالا شروع ہوگیا ہے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں کھیلے جانیوالے اس سپورٹس گالا کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے محمدآصف چوہدری نے کیا. چیف انجینئر مہرایوب ، ڈائریکٹرز یاسر اعجاز چٹھہ ، اسماء محسن ،جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں،  مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال ودیگر افسران  کے علاوہ بڑی تعداد میں کھیلوں کے شائقین اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے افتتاحی ربن کاٹا اور مختلف کورٹس میں کھلاڑیوں کے مابین مقابلے دیکھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سپورٹس گالا میں ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے ممبرز اور نجی کلبز سے تعلق رکھنے والے 100 کے قریب کھلاڑی  سوئمنگ ، لان ٹینس ، باسکٹ بال ، ٹیبل ٹینس ، سکوائش ، سنوکر اور بیڈ منٹن کی کھیلوں سمیت جم کے بعض ایونٹس کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے سپورٹس گالا میں نجی کلبز اور ممبرز کی بھرپور شرکت اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس  کا قیام کسی بھی نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا ہرسال منعقد کرنے کیلئے اسے مستقبل میں  باقاعدہ پروگرام کا درجہ حاصل دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی شاندار سہولیات کے بارے میں شہریوں کو آگاہی حاصل ہوگی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تین روزہ سپورٹس گالا کے بہترین انتظامات کو برقرار رکھتے ہوئے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے۔

Explore Us