ڈیجٹیٹائزیشن سسٹم پر عملدرآمد کا جائزہ
فیصل آباد (7 اگست 2024)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں ڈیجیٹائزیشن سسٹم کے ثمرات براہ راست درخواست گزار شہریوں تک پہنچائیں تاکہ جدید اصلاحات کے تحت تیز فتار سروس ڈیلیوری کے مقاصد پورے ہوسکیں ۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران ایف ڈی اے کے مختلف شعبوں میں ڈیجٹیٹائزیشن سسٹم پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ ، ڈائریکٹر آئی ٹی/فنانس یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، پی ایس او شبیر ساجد گجر ودیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایف ڈی ا ے کی سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اولین مشن ہے اس سلسلے میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ ساتھ دیگر جدید اصلاحات کے ذریعے سروس ڈیلیوری میں انقلابی تبدیلی لائینگے جس کیلئے ایف ڈی اے کے افسران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ماہرانہ انداز میں فرائض انجام دینے کیلئے مکمل تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو اونر شپ سرٹیفکیٹ ، ٹائون پلاننگ رپورٹ اوردیگر نوعیت کے این او سی کے اجراء کیلئے جدید سسٹم پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کمی یا لاپروائی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ امور میں قدیمی طریقہ کار سے نجات حاصل کریں اور آن لائن سسٹم پر توجہ مرکوز کرکے تیز رفتار محکمانہ کارروائی کو یقینی بنایا جائے.