News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے سٹی میں سنٹرل پبلک پارک کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ

فیصل آباد (8 اگست 2024)

 ایف ڈی اے سٹی میں 84 کنال رقبہ پر سنٹرل پبلک پارک قائم کیا جا رہا ہے جسکی ماحولیاتی تقاضوں اور جمالیاتی ذوق کے مطابق ڈیزائننگ کی گئی ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس کے دوران بتائی جس میں سنٹرل پبلک پارک کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہرایوب ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل مقصود پنوں ، انچارج ہارٹیکلچر رانا سجاد اوردیگر افسران نے شرکت کی جبکہ پی ایچ اے کی ماہر ڈیزائننگ  مس بازلہ نے ترتیب دیئے گئے ڈیزائن کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں مجموعی طور پر 47 سے زائد پبلک پارکس کیلئے اراضی مختص کی گئی ہے ان میں چلڈرن پارک سمیت متعدد دیگر پارکس مکمل ہوچکے ہیں جبکہ خوبصورت تھیم کے تحت بلاک اے سیون  میں سنٹرل پبلک پارک قائم کیا جا رہا ہے جس پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سنٹرل پبلک پارک میں گروپ پلانٹیشن کے علاوہ جاذب نظر لینڈ سکیپنگ، خوشنما جھیل اور عوامی دلچسپی کیلئے ہارٹیکلچر کے دیگر منصوبے شامل ہیں جبکہ وسیع جوگنگ ٹریک بھی اس سنٹرل پارک کا حصہ ہے تاکہ شہری خوشگوار اور تازگی کے ماحول میں سیروتفریح سے لطف اندوز ہو سکیں.

Explore Us