News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

یوم آزادی کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد (12 اگست 2024)

ایف ڈی اے کے زیر اہتمام یوم آزادی جوش وجذبے سے منایا جائیگا اس سلسلے میں مختلف پروگرام ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں یوم آزادی کے پروگرامز کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جشن آزادی کے حوالے سے ایف ڈی اے کمپلیکس کی مسجد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوگی جس میں تحریک آزادی کے شہدا کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی قومی یکجہتی، امن و آشتی اور وطن عزیز کی بقا و سلامتی کیلئے خصوصی دعا ہوگی۔ ایف ڈی اے کمپلیکس اور تمام ذیلی دفاتر کو قومی پرچموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کی خوشیوں کے موقع پر وطن سے محبت کے جذبات اجاگر کرنے، ملک وقوم کی خدمت کے عہد کی تجدید اور پاکستان کیلئے دعائوں کی تحریروں پر مبنی بینرز و سٹمرز شہر کی مرکزی شاہرات ، چوکوں اور دیگر اہم مقامات پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں.

Explore Us