News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (19 ستمبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں پر احسن انداز میں عملدرآمد کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ ان منصوبوں کی تیزرفتار تکمیل اور پائیداری میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ رہے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور شہری ترقی کے منصوبوں کے اعلیٰ تعمیراتی معیار کویقینی بنایاجائے اس ضمن میں تمام ترفنی و تکینکی امور کا خیال رکھیں تاکہ ایف ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ پر حکومتی اعتماد مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی میں سنٹر ل پبلک پارک کی ڈویلپمنٹ کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پارک میں جھیل کی تیاری ، جوگنگ ٹریک کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے دیگر امور کو تیزی سے مکمل کریں جبکہ لینڈ سکیپنگ میں ہارٹیکلچر کے تمام سائنسی طریقوں کو بروئے کار لا کر اسے عوامی دلچسپی کیلئے دلکش اور شاہکار منصوبہ بنائیں۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی میں ڈویژنل پبلک سکول کی زیر تعمیر عمارت کی پیش رفت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ یہ عمارت فن تعمیر کے لحاظ سے شاندار نمونہ ہونی چاہئے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے چیف انجینئر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ ایف ڈی اے سٹی کے فیز ii میں غیر ترقیاتی ایریا میں ضروری انفراسٹریکچر کی تعمیر کیلئے حکمت عملی تیار کریں اس سلسلے میں ترقیاتی کاموں کی تفصیل اور ان کے تخمینہ جات کے بارے میں فوری رپورٹ تیار کی جائے۔ چیف انجینئر مہرایوب نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد اور انکی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

Explore Us