غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں اور تجاوزات کےخلاف آپریشن
فیصل آباد (21 ستمبر 2024)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں اور تجاوزات کےخلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اضافی آبادی کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور ملت روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے قصور دار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ آفیسر منیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت چیک کی تو چک نمبر58 ج ب کی اراضی پر اضافی آبادی کو غیر قانونی پایا جس کے بعض تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا اور تاکہ عوام کو دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے۔ دریں اثناء ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے مین ملت روڈ پر بعض دکانداروں کی طرف کی گئی تجاوزات کا صفایا کر دیا اور تجاوزات میں استعمال ہونیوالا مختلف نوعیت کا سامان قبضہ میں لیکر دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ دکانداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ تجاوزات سے گریز کریں اور باز نہ آنے کی صورت میں قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات کرائے جاسکتے ہیں۔