انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ
فیصل آباد (23 ستمبر 2024)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے سرویلنس سٹاف کو خبردار کیا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یا لاپروائی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی لہزا ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے ممکنہ ذرائع کا مکمل صفایا ہونا چاہیئے اس ضمن میں انسدادی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے کیونکہ موجود موسم میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔ وہ ایک اجلاس کے دوران انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہے تھے۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ،ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ پی ایس او شبیر ساجد گجر و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈینگی کے مسئلے کی خلاف مربوط کوششوں میں ایف ڈی اے کی انسدادی سرگرمیوں کو کماحقہ نتیجہ خیز بنایا جائے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کمپلیکس سمیت تمام ذیلی دفاتر اور ایف ڈی اے سٹی میں معیاری صفائی ستھرائی اورخشک ماحول کو یقینی بنانے کے علاوہ کاٹھ کباڑ کا صفایا اور عمارات کی چھتوں، پانی کی ٹینکیوں، پودوں کی کیاریوں/گملوں کو روزانہ چیک کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایف ڈی اے سٹی میں پبلک پارکس، گرین بیلٹس، ڈینگی لاروا کی افزائش کے دیگر ممکنہ ذرائع پر کڑی نظر رکھیں اور وہاں کے رہائشیوں کو ڈینگی کے خلاف مہم میں شامل رکھا جائے۔ انہوں نے ڈینگی مچھر کے روک تھام اور اس وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھرپور آگاہی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ڈویلپرز کو ڈینگی کے خلاف اقدامات پر شعوری انداز میں عملدرآمد کا پابند بنائیں اس سلسلے میں سرویلنس سٹاف کو چاہیئے کہ وہ رواں موسم میں ڈینگی وائرس کے چیلنج کے پیش نظر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے زیادہ وزٹ کرکے صفائی ستھرائی کے معیار کا سائنسی انداز میں جائزہ لیں اور کسی جگہ پانی جمع ہونے صورت میں اسے اپنی نگرانی میں خشک کرائیں۔ مزید برآں ڈینگی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کےلئے معلوماتی و آگاہی سیشن منعقد اور احتیاط تدابیر پر مبنی بینرز آویزاں/ پمفلٹس تقسیم کئے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شعبہ انجینئرنگ کے افسران سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کو بھی ڈینگی لاروا کی افزائش سے محفوظ بنائیں کیونکہ تعمیرات میں استعمال ہونے والا پانی، تعمیراتی میٹریل، ادھوری تعمیرات و ارد گرد کی جگہیں ڈینگی لاروا کی افزائش اور مچھر کی پناہ گاہیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں کے افسران سے کہا کہ وہ سرویلنس سٹاف کی کارکردگی سمیت دیگر انسدادی و احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی مکمل تعمیل ہونی چاہیے تاکہ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی حکمت عملی کو کامیاب بنا کر ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔