News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کے امور کا جائزہ

فیصل آباد (27 ستمبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں مسلسل انسپکشن جاری رکھتے ہوئے بلا منظوری کمرشلائزیش کی صورت میں عمارات کو فوری سر بمہر کریں اور مزید قانون شکنی پر قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائیں۔ انہوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کے دوران رہائشی عمارتوں کو کاروباری عمارات میں تبدیل کرنے کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں جس میں متعلقہ شعبوں کے انچارج افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہدایت کی اور کہا غیر قانونی کمرشلائزیش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا پراپرٹی کو کمرشل بنانے کی منظوری حاصل کرنے سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی کریں اس ضمن میں ہر لحاظ سے مکمل اور قواعد و ضوابط پر پوری اترے والی درخواستوں کی منظوری میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے جبکہ تمام تر واجبات/فیسوں کی وصولیوں کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کمرشلائزش فیسوں کے ڈیفالٹرز کے خلاف ضابطہ کے تحت ایکشن لیکر سو فیصد ریکوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار نوٹسز کے باوجود واجبات ادا نہ کرنے والوں کی پراپرٹی کو فوری سیل کریں اور بقایا جات کی ادائیگی تک پراپرٹی کو ڈی سیل نہ کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے خبردار کیا کہ غیر قانونی کمشلائزیش میں کسی اہلکار کی ملی بھگت کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا لہذا سرکاری فرائض میں بددیانتی سے مکمل گریز کیا جائے۔ انہوں نے انچارج افسران سے کہا کہ وہ ماتحت سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں اور غفلت و کوتاہی پر سخت ایکشن لیں۔ اجلاس کے دوران مختلف افسران نے شعبہ جاتی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Explore Us