News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیرقانونی کمرشلائزیشن کےخلاف کارروائی

فیصل آباد (28 ستمبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیرکنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹائون میں بلا منظوری رہائشی جائیدادوں کو کمرشل میں تبدیل کرنے پر مدینہ ٹائون میں 10پلاٹس کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کے شعبہ ٹائون پلاننگ i کی طر ف سے مدینہ ٹائون کے دس پلاٹس کے مالکان کو رہائشی پراپرٹی کی غیرقانونی کمرشلائزیشن پر بار بار نوٹسز جاری کئے گئے جن کی تعمیل نہیں کی گئی اس قانون شکنی پر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیا اس سلسلے میں اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں بلڈنگ انسپکٹرز رضوان بٹ، اسلم انصاری اور دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کمرشلائزیشن پر مدینہ ٹائون کے مختلف بلاکس میں دس پلاٹس کو سربمہر کردیا جن میں پلاٹ نمبر2-XRSR, 32-X-RSR, 36-X-RSR, 50-XRSR, 87-X-RSR, 109-X-RSR, 5-Y-RSR, 39-Y-RSR, 43-Y-RSR, 8-Z-RSR شامل ہیں ۔ پراپرٹی مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ قانونی و محکمانہ تقاضے پورا کر کے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی باقاعدہ منظوری حاصل کرکے واجبات جمع کروائیں بصورت دیگر ان کی جائیدادیں سربمہر رہیں گی مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

Explore Us