News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (2 اکتوبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیرکنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سمندری روڈ سے پختہ تجاوزات جبکہ گلستان کالونی میں ناجائز تعمیرات کو مسمار اور غیر قانونی کمرشلائزیشن پر گلبرگ میں تین پلاٹس کوسیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ i جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سرپرستی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے سمندری روڈ پر پولیس چوکی کے قریب بھاری مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات کو مسمار کردیا جبکہ گلستان کالونی نمبر2 میں غیرقانونی تعمیرات پر پلاٹ نمبر231/B کو سیل کردیاگیا۔ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ i اسماء محسن کی زیرنگرانی ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے غیرقانونی کمرشلائزیشن پر گلبرگ میں پلاٹ نمبر132/C، 201/Cاور 312/Cکوسیل کردیا گیا ۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے متنبہہ کیا گیا ہے کہ تجاوزات قائم کرنے، ناجائز تعمیرات اور غیرقانونی کمرشلائزیشن سے گریز کیاجائے بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصور واروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Explore Us