News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (3 اکتوبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمدآصف چوہدری کی اہدیات پر غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمرشلائزیشن واجبات ادا نہ کرنے پر علامہ اقبال کالونی میں سات پلاٹس کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ ٹائون پلاننگ ایف ڈی اے کی طر ف سے مذکورہ پلاٹس کے مالکان کو رہائشی جائیداد کو کمرشل بنانے سے متعلق واجبات ادا کرنے کیلئے باربار نوٹسز جاری کئے گئے جن کی تعمیل نہیں کی گئی جس پر اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی گئی جس نے عدم ادائیگی واجبات پر پلاٹس کو سربمہر کرکے تعمیرات کو روک دیا۔  جن پلاٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سی بلاک کے پلاٹ نمبر 432, 433 اور 438 ایم بلاک کے پلاٹ نمبر157, 199, 314 اور 315 شامل ہیں۔ مالکان سے کہاگیا ہے کہ وہ کمرشلائزیشن واجبات فوری طور پر جمع کرائیں بصورت دیگر وہ تعمیرات جاری نہیں رکھ سکیں گے ان ضمن مزید خلاف ورزیوں پر قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا جا سکتا ہے۔

Explore Us