News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے سٹی میں تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں و انتظامی امور کا جائزہ

فیصل آباد (15 مارچ 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے ایف ڈی اے سٹی کا دورہ کیا اور وہاں تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں نے انہیں ایف ڈی اے سٹی کے لے آئوٹ پلان، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی صورت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اظہار الحق ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سرکاری شعبے میں اس باوقار اور با کفایت ہاؤسنگ سکیم کی مزید ترقی کے لئے وضع کردہ جامع حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے بقایا جات کی تیز رفتار وصولی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیرینہ نادہندگان الاٹیز کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کریں۔ انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں قائم ون ونڈو کائونٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پراپرٹی کی ٹرانسفر سمیت درخواست گزاروں کو فراہم کی جانیوالی دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ون ونڈو کائونٹر کے تمام انتظامات کوہمہ وقت فعال رکھیں۔ انہوں نے ایف ڈی اے کی سروسز کے حصول کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور بتایا کہ تیز رفتار سروسز کی فراہمی کیلئے نظم و نسق کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جار ی ہے۔ اے ڈی جی نے اے سیون بلاک میں 74 کنال رقبہ پر زیر تعمیر سنٹرل  پبلک پارکس، ڈویژنل پبلک سکول کی زیر تعمیر بلڈنگ، دیگر پارکس اور گرین بیلٹس کو چیک کرتے ہوئے انتظامی و ترقیاتی معاملات میں مزید بہتری لانے کی تاکید کی۔ انہوں نے سکیورٹی امور اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف بلاک میں پلاٹس کی صورت حال، زیر تعمیر گھروں کی تعداد اور بجلی کی دستیابی کی صورت حال کا بھی معائنہ کیا۔

Explore Us