غیر قانونی کمرشلائزیشن کے امور کا جائزہ
فیصل آباد(21 ستمبر 2023)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں و کچی آبادیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن سے متعلق جامع سروے کرنے کا حکم دیا ہے اور کہاہے کہ سروے رپورٹ زمینی حقائق کے مطابق ہونی چاہیے اس سلسلے میں کوئی گڑبڑ یا غلط بیانی پائی گئی تو قصور وار اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے یہ حکم ایک اجلاس کے دوران جاری کیا جس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے امور کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ، اسما محسن ، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے غیر قانونی اور بے ہنگم کمرشلائزیشن کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ انسپکٹرز کو ذمہ داری اور دیانتداری سے فرائض انجام دینے کی تاکید کی.