News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

نیلام عام کیلئے محکمانہ انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد(23 اکتوبر 2023ء)

ایف ڈی اے کی ملکیتی مختلف نوعیت و رقبہ جات کی 199جائیدادوں کی فروخت وکرایہ جات کیلئے نیلام عام کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔یہ نیلامی25،اکتوبر2023کو صبح 11بجے ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقدہوگی جس میں کمرشل و رہائشی پلاٹس اور گلستان پلازہ کی دکانیں بولی کیلئے پیش کی جائینگی۔نیلام عام کے لئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی سربراہی میں مختلف عہدوں کے افسران پر مشتمل پانچ رکنی نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک میٹنگ میں نیلام عام کیلئے محکمانہ انتظامات کا جائزہ لیااور متعلقہ افسران کو بولی کے تمام عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف رکھنے کی ہدایت کی.

Explore Us