غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن
فیصل آباد (21 اکتوبر 2023)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ستیانہ روڈ پر دو غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں بلاسم ایونیو اور لائل پور سٹی کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کردیا جبکہ قانون شکنی پر ان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوادیئے ۔