ایف ڈی اے کمپپلیکس میں انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ
فیصل آباد(25 اکتوبر 2023)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر ذمہ درانہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کوتاہی مجرمانہ فعل تصور ہوگی کیونکہ ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے شعوری کوششوں کو کامیاب بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایف ڈی اے کمپپلیکس کے مختلف حصوں میں انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، چیف انجنیئر مہر ایوب و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے ایف ڈی اے کے مختلف دفاتر، ریکارڈ رومز، برآمدوں اور گزرگاہوں میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ماحول کو مکمل صاف اور خشک رکھا جائے.