News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

بلامنظوری کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی

فیصل آباد(4 نومبر 2023)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول ورہائشی کالونیوں میں جائیدادوں کی بلامنظوری کمرشلائزیشن کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کی گئی ہے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے دائرے میں لایاجاسکے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف رہائشی کالونیوں میں کارروائی کرتے ہوئے رہائشی جائیدادوں کو منظوری کے بغیر کاروباری عمارات میں تبدیل کرنے کی پاداش میں مجموعی طورپر 77 پلاٹس کو سربمہر کیاہے جن میں ملت ٹائون کے 80 فٹ روڈ پر واقع غیر قانونی کمرشلائزیشن میں ملوث 37 پلاٹس بھی شامل ہیں جبکہ مدینہ ٹائون میں بلامنظوری کمرشلائزیشن پر دس پلاٹس ، محلہ عثمان آبادکچی آبادی میں اٹھارہ ، سرسید ٹائون میں دس اور گجر بستی میں دو پلاٹس سیل کئے گئے ہیں.

Explore Us