News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ریونیو ریکوری کی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (11 نومبر 2023ء)

ایف ڈی اے کی طرف سے گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف شعبوں میں اٹھارہ کروڑ 31لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے جوکہ ریونیو میں اضافہ کیلئے بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جوریونیو ٹارگٹس میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسماء محسن، عاصم محمود، یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راحیل ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی افضال انصاری ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ریونیو ریکوری کے حوالے سے مختلف شعبوں کے افسران کیلئے رواں مالی سال کے دوران مقرر کئے گئے اہداف کے حصول کیلئے تیز رفتار محکمانہ اقدامات کئے جارہے ہیں.

Explore Us