ایف ڈی اے کی کمرشلائزیشن کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد (15 نومبر 2023ء)
ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول مختلف رہائشی کالونیوں میں رہائشی جائیدادوں کو کاروباری نوعیت میں منتقل کرنے کے لئے آٹھ کیسز میں کمرشلائزیشن کی منظوری دی گئی ہے جن میں تین کروڑ روپے کمرشل فیسوں کے ریونیو کے حصول کا تخمینہ ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر کمرشلائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی نے کی۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہرایوب گجر، ڈائریکٹرز اسماء محسن، عاصم محمود اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمرشلائزیشن کی منظوری کیلئے موصول شدہ دس درخواستوں کا جائزہ لیاگیا جن کی کمرشلائزیشن پالیسی اور تمام تر محکمانہ قواعد وضوابط کے تحت جانچ کرتے ہوئے آٹھ کیسز کی منظوری دی گئی جبکہ ایک جائیداد کا موقع ملاحظہ کرنے کے علاوہ شرائط پر پورا نہ اترنے پر ایک درخواست کو مسترد کردیاگیا.