غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی
فیصل آباد (17 نومبر 2023ء)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کو ناکام بنادیا جو شیخوپورہ روڈ، کینال ایکسپریس وے اور نڑ والا روڈ پر تجویز کی جا رہی تھیں ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف قانون تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے موقع پردفاتر کو سربمہر کردیاگیا۔ ایف ڈی اے کی ٹیم نے دوسری کارروائی میں اکبر چوک گلستان کالونی میں عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا.