News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں سے ملاقات

فیصل آباد (24 نومبر 2023)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہاہے کہ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق شہری ترقی کیلئے ایف ڈی اے کی منصوبہ سازی کو آگے بڑھارہے ہیں اس سلسلے میں عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کا میگا پراجیکٹ اور گٹ والا تک دورویہ سٹرک کی تعمیروکشادگی کا منصوبہ قابل ذکر ہے ۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں سے ملاقات کے دوران بتائی جنہوں نے اپنی اسائینمنٹ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ان میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ ساتویں سمسٹر کے طالب علم ذیشان الٰہی ، ایمان توصیف ،خدیجہ نثار اور گل آرزو شامل تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے طالب علموں کی علمی جستجو اور تحقیق وتعلیم کو سراہتے ہوئے کہاکہ قومی ترقی کے ہمہ جہت پہلوئوں میں جدت لانے کیلئے طالب علموں کی فکری وتحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں اضافہ ناگزیرہے اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کے اداروں کی سروسز سے آگاہی کیلئے طالب علموں کے روابط خوش آئند ہیں.

Explore Us