سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد (25 جنوری 2024ء)
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے ممبر شپ کے آغاز کے طریقہ کار،شرائط اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور گیمز سمیت دستیاب دیگر تفریحی سہولیات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کو کھیلوں وتفریحی سرگرمیوں کی وسعت کے لئے منفرد آئیڈیاز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پرکشش بنائیں جبکہ صحت افزاء اس منصوبے کی مزید ترویج وترقی کے لئے فیوچر پلان کو زیر نظر رکھیں.