News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

شعبہ جاتی امور کے بارے میں بریفنگ

فیصل آباد(5مارچ 2025) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران و سٹاف سے تعارفی میٹنگ کی اور شعبہ جاتی امور کے بارے میں بریفنگ لی ۔ ڈائریکٹر فنانس /ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسراعجازچٹھہ نے انہیں شعبہ فنانس اور ایڈمن سے متعلقہ دائرہ اختیارات، قواعد وضوابط، مروجہ پالیسیوں اور دفتری نظام چلانے کیلئے دیگر امور کے بارے میں بتایا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے متعلقہ قوانین کے تحت حاصل شدہ اختیارات اور دفتری کام کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شعبہ فنانس میں مالیاتی نظم ونسق اور شفافیت کو ہرصورت رکھا جائے اس سلسلے میں متعلقہ افسران باقاعدہ مانیٹرنگ کی پالیسی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ مشاہدات کا بخوبی خیال رکھیں اور  آئندہ کسی بھی بے ضابطگی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے وصولیوں و ادائیگیوں کے سلسلے میں شعبہ آڈٹ سے مکمل مشاورت،متعلقہ ریکارڈ کے تحفظ اور اپ ڈیٹ رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ تمام تر اندراجات بروقت ہونے چاہیں ۔اے ڈی جی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعبہ ایڈمن کو مزید متحرک اور منظم کیاجائے گا اس سلسلے میں دفتری نظم و ضبط میں پائیدار ی ہونی چاہیئے تاکہ افسران و سٹاف کی ورکنگ کے معاملات قانونی دائرے میں رہیں۔ انہوں نے سرکاری فرائض کی احسن انداز میں ادائیگی کے لئے سٹاف کو متحرک اور پرعزم رکھنے کی تلقین کی اور کہا سٹاف کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے دفاتر میں صفائی کے نظام کو مزید معیاری بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محنتی ، فرض شناس اور دیانتدار ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی جبکہ کام چور اور بددیانت اہکاروں کا سخت محاسبہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے عمدہ سروس ڈیلیوری کیلئے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Explore Us