News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

تجاوزات کےخلاف کارروائی

فیصل آباد (26 اپریل 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں و کمرشل مارکیٹس میں ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مین بازار گلفشاں کالونی جھنگ روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا صفایا کر دیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لیکر 16 دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلفشاں کالونی میں دکانداروں کی طرف سے تجاوزات کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ انہوں نے تجاوزات کر کے سٹرکوں اور عوامی گزرگاہوں کو روک رکھا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ ان عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے متعلقہ شعبے کو تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم دیا جس کی تعمیل میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر فاران صدیق ہاشمی کی سرپرستی میں انسپکٹر اسلم انصاری و دیگر سٹاف پر مشتمل اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کیا اور دکانداروں کی طرف سے سٹرکوں اور عوامی راستوں میں رکھے گئے کاروباری کائونٹرز، کرسیاں، میز، سلنڈرز، پبلسٹی بورڈز و دیگر نوعیت کا سامان اٹھا کر راستوں کو کلیئر کر دیا گیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لیکر قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ آئندہ تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Explore Us