News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (یکم نومبر 2023ء)

ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیموں کی طرف سے کئے گئے جامع سروے کے بعد منظوری کے بغیر رہائشی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالوں کوقانونی دائرے میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک میٹنگ میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے امور کا جائزہ لیاجس میں کمرشلائزیشن پالیسی اور رہائشی کالونیوں میں بلااجازت دکانیں یادیگر کمرشل عمارات تعمیر کرنے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج ودیگر افسران موجودتھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سختی سے ہدایت کی کہ منظوری کے بغیر رہائشی پلاٹس پر تعمیر کی گئی کمرشل عمارتوں کو بلا امتیاز فوری سیل کریں اور منظوری کیلئے درخواستیں جمع کرانے اور مروجہ فیسوں کی ادائیگی تک یہ جائیدادیں ڈی سیل نہ کی جائیں۔

Explore Us