News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

پلاٹس کی نیلامی کے امور کا جائزہ

فیصل آباد (5 مئی 2025) ایف ڈی اے کے ملیکتی مختلف رقبہ جات کے پلاٹس/جائیدادوں کی فروخت و کرایہ داری کیلئے نیلامی جمعرات پندرہ مئی 2025 کو ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں منعقد ہوگی جس میں ایف ڈی اے سٹی میں واقع مختلف رقبہ جات کے رہائشی و کمرشل پلاٹس، دکانیں، پبلک یوٹیلٹی سائٹس، پٹرول پمپ، ہوٹل اور  شادی ہالز کیلئے مختص پلاٹس شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس میں پلاٹس کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبہ جات کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ii سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ و دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کمرشل پلاٹس اور دکانیں ایف ڈی اے سٹی میں بلاک A1, A2 اور A3میں واقع ہیں جبکہ سالانہ لیز پر دینے کیلئے ہوٹل/مارکیز ،ہسپتال کی اراضی بلاک A7 میں موجود ہے جن میں مارکیز کیلئے ساڑھے چھ کنال اراضی کے دو پلاٹس ، ہسپتال کیلئے تقریباً سات کنال کا پلاٹ اور پٹرول پمپ کیلئے اڑھائی کنال کا شامل ہے۔ علاوہ ازیں ڈسپنسری کیلئے تقربیاً ڈیڑھ کنال رقبہ کے چار پلاٹس بلاک B1, C5, 1Dور E1 میں مختص ہیں جنہیں نیلام عام کے ذریعے فروخت کیاجائیگا جبکہ ایک کنال کے رہائشی پلاٹس بلاک A5, A6, A7, B1, B4, C2, C5, C6, D1, D2, E1, E2, E4, F3, F4 اسی طرح بلاک A-1, A-5, A-6, A-7, B-3, C-4, C-5, D-3, D-4, E-3, E-4 اور F-5 میں دس مرلہ رقبہ کے رہائشی پلاٹس نیلام عام میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ مختلف بلاکس میں واقع سات ایسے پلاٹس کی بھی نیلامی کی جائیگی جنکی الاٹمنٹ قبل ازیں کسی وجہ سے منسوخ ہو چکی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے  نے پلاٹس کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نیلامی کے بارے میں تما م معلومات کی جامع اور وسیع انداز میں تشہیر کی جائے تاکہ   زیادہ سے زیادہ خواہش مند افراد بولی میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے منظم انداز میں نیلامی کے تمام تر انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پلاٹس کی نیلامی کے ذریعے فروخت کا مقصد ایف ڈی اے کے مالی وسائل میں اضافہ کرنا ہے جسے پیش نظر رکھا جائے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ii سہیل مقصود پنوں نے نیلامی میں فروخت یا لیز پر دینے کیلئے پلاٹس کے محل وقوع، قدر وقیمت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ خواہش مند افراد نیلامی میں حصہ لینے کیلئے معلومات و شرائط دفتری اوقات میں حاصل کرسکتے ہیں۔

Explore Us