مالیاتی امور کا جائزہ
فیصل آباد (24 مئی 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمدآصف چوہدری نے مالیات کی وصولیوں و ادائیگیوں میں حکومتی محصولات کے نفاذ کو چیک کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف ڈی اے قیصر عباس رند کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جنہوں نے تمام شعبو ں انچارج افسران کی میٹنگ بلا کر مالیاتی امور کاجائزہ لیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس فیصل طارق بٹ، حمیرا اشرف، ٹرانسفر آفیسر عابد اشرف بٹ و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے مختلف ٹیکسز کے نفاذ اور ان میں ردوبدل کا جائزہ لیا اور کہا کہ پراپرٹی کی ٹرانسفر کی فیسوں و دیگر وصولیوں و ادائیگیوں میں ایف بی آر، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی و دیگر محکموں/اداروں کے ودہولڈ ٹیکسز و دیگر کٹوتیوں کی وصولیوں کا خصوصی خیال رکھیں اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے رواں مالی سال کے ریونیو اہداف کو پورا کرنے اور تمام تر حسابات میں مالیاتی نظم وضبط اور شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹرانسفر آفیسر کو تاکید کی کہ وہ پراپرٹی کی منتقلی کے حوالے سے عائد فیسوں /ٹیکسز میں کمی یا فرق نہیں ہونا چاہیئے ۔انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پنجاب ریونیو اتھارٹی و دیگر محکموں کی ٹیکس پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ اس سلسلے میں خودکار نظام کے تحت آڈٹ ہونا چاہیئے۔