News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے کمپلیکس کی تزئین و بحالی کے ترقیاتی کام کا جائزہ

فیصل آباد (10 نومبر 2023)

ایف ڈی اے کمپلیکس کی پرانی عمارت اور دفاتر کی تزئین و بحالی سے دفتری و انتظامی لحاظ سے ادارہ کا بہترین تشخص مزید ابھرے گا اور صاف ستھرے و خوشگوار ماحول کی بدولت سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئیگی ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دور کرتے ہوئے بقایا ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی ،چیف انجینئر مہر ایوب ،پی ایس او شبیر ساجد ودیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

Explore Us