News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

نظم و ضبط کا معائنہ

فیصل آباد (28 فروری 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے دفاتر میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ نے تمام شعبوں کے دفاتر کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی ترتیب، فرنیچر کی صورتحال، کمپیوٹرز اور دیگر مشینری و آلات کو چیک کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حمیرا اشرف اور پی ایس او شبیر ساجد گجر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شعبہ انجینئرنگ، ٹاؤن پلاننگ، اسٹیٹ مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، ون ونڈو کائونٹر، فنانس و لیگل برانچ، ریکارڈ روم ودیگر شعبوں میں گئے اور وہاں اعلیٰ نظم و نسق کے لئے درکار تقاضوں کو چیک کیا اور سٹاف کو دفتری اوقات کی پابندی کی ہدایت کی اور کہا کہ دفاتر میں صاف ستھرا اور خوشگواری ماحول ہمہ وقت برقرار رکھا جائے انہوں نے دفتری سازو سامان کی مکمل حفاظت اور بہتر نگہداشت کی تاکید ہے۔ اس دوران ڈیوٹی سے غائب بعض اہلکاروں کی جواب طلبی کا بھی حکم دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے تلقین کی کہ دفاتر میں متعلقہ شعبہ جات کے بورڈز صاف رکھے جائیں اور سرکاری کام کے لئے آنے والے شہریوں کی مکمل رہنمائی اور با اخلاق رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے اعلیٰ نظم و نسق کے لئے جاری کردہ قائمہ ہدایات پر ذمہ داری سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

Explore Us