News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

میٹرو بس سروس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (2 مارچ 2025) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے مطابق فیصل آباد شہر میں اربن ٹرانسپورٹ کی باوقار اور با کفایت سہولیات کی فراہمی کےلئے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی اۤر ٹی) کے تحت میٹرو بس سروس کے میگا پروجیکٹ کی پلاننگ پر محکمانہ کام جاری ہے اس سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنور انور علی خاں کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ٹیم نے فیصل آباد کا دودہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے ملاقات کی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم میں جنرل مینجر آپریشن پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ، مینجر آپریشن رضوان عزیز، سنئیر انجینئرز نیسپاک موسی ڈار، سمید انیس، عبیداللہ اور پراجیکٹ مینجر جمشید فیصل شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ، چیف انجینئر مہرایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر انجنئیرنگ عمر اقبال اور ایف ڈی اے کے دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ٹیم کا خیر مقدم کیا اور ان سے میٹرو بس سروس کی پلاننگ کی تفصیلات پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی طرف سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے ماہرین کو منصوبے کی سٹڈی کے دوران بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے اور اس سلسلے میں محکمانہ ذمہ داریوں کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس سروس کے لئے شہر میں مختلف روٹس تجویز کئے گئے ہیں جن پر بعض سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی سیشن بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کے ساتھ منصوبے کے لئے کی گئی سٹڈی کی تفصیلات اور پلاننگ سے متعلق ضروری معلومات بھی شیئر کیں اور بتایا کہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق اربن ٹرانسپورٹ کی جدید و منظم سہولیات فیصل آباد شہر کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد کے لئے میٹرو بس سروس کے میگا پراجیکٹ پر حکومتی سطح پر اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی آبادی اور ہر طرف شہر کے پھیلاؤ کے پیش نظر ٹریفک مینجمنٹ کے امور اور اربن ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتوں کی ضرورتوں و تقاضوں کے بارے میں بتایا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی مربوط حکمت عملی میں ایف ڈی اے کی طرف سے بھرپور انتظامی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنور انور علی خاں نی بتایا کہ وہ اس دورہ میں میٹرو بس سروس کے لئے مجوزہ روٹس کی فنی و تکنیکی نقطہء نظر سے جائزہ لیں اس سلسلے میں جائزہ رپورٹ مرتب کرنے کے لئے نیسپاک کے انجینئرز کو شریک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب بھی جلد فیصل آباد کا دورہ کر کے ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ، روٹس کا معائنہ اور اس منصوبے کی پلاننگ کے امور کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ماہرین کی سٹڈی رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور زمینی حقائق کے مطابق جامع اور ٹھوس پلاننگ کے لئے ضروری تجاویز حکومت پنجاب کو پیش کی جائیں گی تاکہ روٹس کی تعین سمیت اس میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے جامع حکمت عملی تیار ہو سکے۔

Explore Us