News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

میٹرو بس سروس کے مجوزہ منصوبے کیلئے روٹس کا معائنہ

فیصل آباد(3مارچ 2025) مینجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنور انور علی خاں کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے افسران کی ٹیم نے میٹرو بس سروس کے مجوزہ منصوبے کیلئے روٹس کا معائنہ کیا۔ نیسپاک کے انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب نے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں میٹروبس سروس کے مجوزہ روٹس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ عمراقبال اور محمد عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے افسران نے موٹروے انٹر چینج سرگودھا روڈ سے مجوزہ روٹس کی انسپکشن کا آغاز کیا اور وہ سرگودھا روڈ پر نلکا کوہالہ سٹاپ، لاثانی پلی چوک، الائیڈ ہسپتال موڈ، بولے دی جھگی، جامعہ چشتیہ چوک، لاری اڈا، گمٹی چوک بیرون ریل بازار، بیرون منٹگمری بازار، ڈجکوٹ روڈ ، ناولٹی پل اور سمندری روڈ کے مختلف مقامات پر گئے ۔بعد ازاں انہوں نے بائی پاس چوک تک جھنگ روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں کی شاہرات کا معائنہ کیا اور روٹس کے حوالے سے بعض تکینکی اور فنی امور کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنور انور علی خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب فیصل آباد میں اندرون شہر سفر کیلئے اربن ٹرانسپورٹ کی ضروریات اور شہریوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اس سلسلے میں مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹروبس سروس کے میگا پراجیکٹ کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس منصوبے کیلئے ایشائی ترقیاتی بنک کی طرف سے سفر سے متعلق مقامی ضرورتوں، شاہرات کی صورت حال، ٹریفک کے دباؤ اور دیگر تکنیکی امور کے بارے میں مکمل سٹڈی  بعض روٹس تجویز کئے گئے ہیں جن پر سوچ بچار کی جا رہی ہے تاکہ پلاننگ اور ڈیزائننگ کو ہر لحاظ سے جامع اور دور رس نتائج کی حامل بنایا جا سکے۔

Explore Us