ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کو انقلابی ورکرز یونین کی طرف سے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد
فیصل آباد (9 مارچ 2025) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند سے انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداروں نے ملاقات کی، انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خیر سگالی کے جذبات کے تہنیتی گلدستہ پیش کیا ملاقات کرنے والوں میں انقلابی یونین کے چیئرمین شیخ عمران، صدر صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض، شہباز ڈوگر، عمران مغل، محمد یونس ودیگر عہدیداران و سٹاف کے ارکان شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے یونین عہدیداروں اور سٹاف کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایف ڈی اے کے استحکام و سروسز کی بہتری کے اقدامات میں ان کی خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لہذا ڈائریکٹر ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی با صلاحیت قیادت میں ایک متحرک ٹیم کی حثیت سے کارکردگی کے معیار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کی سٹاف کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے یونین عہدیداروں سے مل کر اقدامات کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے حوالے سے یکساں ایجنڈے کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور محنت اور جانفشانی سے فرائض انجام دئیے جائیں جس سے ادارہ کی نیک نامی اور کارکردگی میں اصافہ ہوگا۔ انہوں نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ یونین عہدیداروں نے اے ڈی جی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری امور کی تیز رفتار انجام دہی کے عزم کو دہرایا اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جدید تقاضوں کے مطابق ترقیاتی اقدامات کر کے ادارہ کی ورکنگ کو نئی جہت دی ہے۔ یونین عہدیداروں نے بھر پور معاونت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایف ڈی اے کی ترقی اور فرائض کی احسن انداز میں ادائیگی کو مقدم رکھا ہے۔