News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جدید اصلاحات پر عملدراۤمد

فیصل آباد (11 مارچ 2025) ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے ایف ڈی اے کی سروسز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایک اجلاس کے دوران ڈائریکٹر آئی ٹی یاسراعجاز چٹھہ سے مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ لی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عثمان رامے اور خوشنود احمد بھی موجود تھے۔ اے ڈی جی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی طرف سے ادارہ کی سروسز اور کارکردگی کو نیا اسلوب دینے کے لئے شروع کی گئی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ گرانقدر اصلاحات کی بنیادیں مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش جائے گی کیونکہ ادارہ کی ترقی و استحکام کیلئے جامع اور مضبوط انفراسٹریکچر ناگزیر ہے جس سے سروسز ڈیلیوری کے معیار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے لہٰذا محکمانہ امور میں جدت لانے کے ویژن کو کامیاب بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مینجمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کئے جائیں گے تاکہ درخواست گزاروں کو کم از کم وقت میں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ کے تحت جاری منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان انقلابی اقدامات سے ایف ڈی اے کے ریکارڈ کی پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے منسلک ہونے سے محکمانہ کارکردگی میں مزید شفافیت آئیگی اور دنیا بھر سے لینڈ ریکارڈ کو چیک کیا جا سکے گا۔ انہوں نے جیو سپیشل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، یوٹیلٹی سروسز مینجمنٹ سسٹم، آن لائن فیس چارجز کولیکشن، نادرا ویریفکیشن سسٹم ، ہیلپ لائن و کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، ون ونڈو کائونٹر، ای خدمت مرکز، بزنس فسیلیٹیشن سنٹر، ای بز، پاکستان سٹی پورٹل پی ایم کمپلینٹ سیل، چیف منسٹر کمپلینٹ سیل اور چیف سیکرٹری کمپلینٹ سیل سے موصول ہونے والی شکایات و درخواستوں اور ان پر محکمانہ ردعمل و حل کے طریقہ کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ اونر شپ کلیرنس سرٹیفکیٹ ، ٹائون پلاننگ رپورٹ اور دیگر این او سی کے آن لائن اجراء کے اقدامات کو فعال اور کامیاب رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف کی خصوصی ہدایات پر محکمانہ  خدمات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے اقدامات پر عملدرآمد کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی لہزا کسی قسم کی سستی یا لاپروائی نہیں ہونی چاہیئے۔

Explore Us