News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

فیصل آباد (27 مارچ 2025) رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے حوالے سے ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ جمعہ 27 رمضان المبارک 28 مارچ کو دن دو بجے ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقدہ ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ نقابت کے فرائض نوجوان شاعر شہزاد بیگ کریں گے اور اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ رمضان المبارک کی مبارک سعادتوں میں اللہ کریم کی رحمتوں اور فیوض و برکات کے حصول کے لئے مشاعرے کے دوران مقامی شعرا کرام اپنے نعتیہ کلام کر ذریعے حمد وثناء اور صاحب قرآن حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

Explore Us